گردے کی پتھری سے نجات کے لیئےاحتیاتی تدابیر و آسان گھریلو ٹوٹکہ
کراچی(ویب ڈیسک) گردے کی پتھری کی بیماری میں مبتلا افراد اپنے رواز مرہ معمولات زندگی اور غذا میں تھوڑی سی تبدیلی ، احتیاط کرکے کی پتھری تکلیف سے نجات حصل کر سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق ترش،نمکیات اور ترش کیلشیم سے بھرپورغذائیں گردے کی پتھری کی افزائش کا سبب بنتی ہیں،اس لئے ان غذاوں کو ترک کردینا بہتر ہے۔
تحقیق کے مطابق گردے پتھری سے نجات حاصل کرنے کیلئے روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پینا ذندگی میں معمول بنالیں۔ یہ عمل پتھری کو توڑ کر پیشاب کے ذریعے اس کے ذرات کے اخراج کا سبب بنے گا۔
گردے کے؛ پتھری کے مرض سے نجات کیلئے سوڈیم (نمک) کی مقدار کم کردیں، گوشت اور ڈبے میں محفوظ جوس(آرٹیفیشل جوس)، نوڈلز اور نمکین اسنیک سے دوری بہتر ہے۔ روزمرہ کی عومی خوراک میں کیلشیم فوڈز کو شامل کریں ۔ کم چکنائی کے دودھ کا ایک کپ روزانہ استعمال کریں یہ بھی گردے میں موجود پتھری کے ترش کیلشیم کے خاتمے کیلئے مفید ہے۔
ترش و نمکیات سے بھرپور غذائیں جیسے پالک، اسٹرابری، چائے اور ڈرائی فروٹ کا استعمال چھوڑ کر بھی پتھری کے مرض کے باعث پیشاب کی تکلیف میں کمی کی جاسکتی ہے۔ نمکیات گردے میں پتھری بناتے ہیں اور جسم وٹامن سی کو نمکیات میں بدل دیتا ہے تومنرلزاور وٹامن کا استعمال ڈاکٹر سے مشورے کے بعد کیا جائے تو زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ چینی بھی ترش کیلشیم پیدا کرتی ہے، لہٰذا پتھری کے مریض چینی سے دور رہیں تو بہتر ہوگا۔