پنجاب کے ضلع اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوگئے
لاہور ( ویب ڈیسک )صوبائی وزیر کان کنی و معدنیات ابراہیم حسن مراد کے مطابق اٹک میں سونے کے ذخائر ملے ہیں۔ سونے کے ان ذخائر کی مجموعی مالیت 28 لاکھ تولہ ہے۔ ایک اندازے مطابق 600 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، اور پاکستان جیولوجیکل سروے نے اس موضوع پر اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔
ابراہیم حسن مراد کے مطابق، پلیسر سونے کے نو بلاکس ملے ہیں، اور وہ جلد ہی فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
ابراہیم حسن مراد نے واضح کیا کہ پاکستانی جیولوجیکل سروے نے 127 نمونوں کا تجزیہ کیا۔ نمونوں میں سونا، زنک، چاندی، نکل، مینگنیج، تانبا اور دیگر عناصر بھی پائے گئے ہیں۔
ابراہیم حسن مراد کے مطابق، پلیسر سونے کے نو بلاکس ملے ہیں، اور وہ جلد ہی فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ابراہیم حسن مراد نے واضح کیا کہ پاکستانی جیولوجیکل سروے نے 127 نمونوں کا تجزیہ کیا۔ نمونوں میں سونا، زنک، چاندی، نکل، مینگنیج، تانبا اور دیگر عناصر بھی پائے گئے ہیں۔
ابراہیم حسن مراد کے مطابق 75 مربع کلومیٹر تک سونے کے ذخائر تلاش کیے جا چکے ہیں اور کان کنی کی صنعت سے ملک کی معیشت مستحکم ہو گی۔