پنجاب پولیس کے 6 سراغ رساں کتوں کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی تقریب، ریٹائرڈ کتوں کومیڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
الوداعی تقریب میں پنجاب پولیس کے 6 سراغ رساں کتوں کو ریٹائر کر دیا گیا اور ریٹائر ہونے والے کتوں کو کامیڈیلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
7 سال کی سروس کے بعد ٹریکنگ ڈاگز کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں نجی تنظیموں اور جانوروں کے شوقین افراد نے شرکت کی۔
ریٹائرڈ کتوں کو میڈل اور تعریفی اسناد دی گئیں۔
ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ سراغ رساں کتوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی زندگیاں صرف کر دی ہیں۔
پنجاب پولیس اور ایک نجی ادارے کے درمیان ایک ایم او یو کے تحت ریٹائرڈ ٹریکنگ کتوں کو نئے مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ مالکان کا کہنا تھا کہ وہ ان کتوں کی دل سے قدر کریں گے اور ان کی دیکھ بھال کریں گے۔
پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں کو کتوں کو گود لینے کا مقصد ریٹائرمنٹ کے بعد سیکیورٹی اور اچھی زندگی فراہم کرنا ہے۔