سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خلاف سائفر کیس کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
سابق وزیر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، علی بخاری ایڈووکیٹ اور تیمور ملک نے دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پاکستان کی ایک عدالت نے 30 جنوری کو سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔